جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چوہدری منظور احمد کی اہم ملاقات، محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کے مسائل پر تفصیلی گفتگو

صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت سے امید ہے کہ وہ آئندہ بجٹ میں محنت کش طبقات کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے گی۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

لاہور (نیوز رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری سے انچارج پیپلز لیبر بیورو اور ممبر سی ای سی، چوہدری منظور احمد نے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں آئندہ وفاقی بجٹ کے تناظر میں محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری منظور احمد نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے اور پنشن اصلاحات کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے، جبکہ ای او بی آئی (EOBI) کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی ریلیف مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین اور محنت کشوں کے لیے دیگر فلاحی اقدامات بھی شامل کیے جائیں۔

چوہدری منظور نے پنجاب میں ورکرز ویلفیئر اور ای او بی آئی کے فنڈز کو کسی دوسرے صوبائی منصوبے میں استعمال نہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان فنڈز پر صرف محنت کشوں اور ان کے خاندانوں کا حق ہے، اور انہیں کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرنا زیادتی ہو گی۔

صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت سے امید ہے کہ وہ آئندہ بجٹ میں محنت کش طبقات کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی محنت کشوں کو ریلیف دیے بغیر ممکن نہیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وفاقی بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry