بلاول بھٹو زرداری کا بھارت پر تنقید: مودی اسرائیل کی "Temu Copy" ہیں، سندھ تہذیب کو تباہ کرنے کی کوششیں جاری
بلاول بھٹو زرداری کا بھارت پر تنقید: مودی اسرائیل کی "Temu Copy" ہیں، سندھ تہذیب کو تباہ کرنے کی کوششیں جاری
بلاول بھٹو زرداری کا بھارت پر تنقید: مودی اسرائیل کی "Temu Copy" ہیں، سندھ تہذیب کو تباہ کرنے کی کوششیں جاری
نیویارک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں پریس کانفرنس کے دوران بھارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی دراصل اسرائیلی وزیراعظم کی "Temu Copy" ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی پہلے گجرات کے قصائی بنے، پھر کشمیر کے قصائی بنے، اور اب وہ سندھ کی قدیم تہذیب کو روندنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جو تبدیلیاں کی ہیں، وہ اسرائیل سے متاثر ہو کر کی گئی ہیں، خاص طور پر آبادکاروں کے ماڈل سے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت غلط مثالوں سے متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں آئی ایس آئی اور را مل کر مشترکہ حکمت عملی بنائیں تو دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔
انہوں نے بھارتی حکومت پر الزام عائد کیا کہ شرم الشیخ میں بھارت نے تسلیم کیا تھا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کلبھوشن یادیو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی افسر 2017 سے پاکستانی حراست میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف ضروری اقدامات کیے ہیں، لیکن بھارت نے آج تک پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان اس وقت تمام معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہے اور انہوں نے سب کارڈز میز پر رکھ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف ایک ملک ہے جو اقوام متحدہ اور عالمی چارٹر سے بھاگ رہا ہے، اور وہ بھارت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف آج بھی یہی ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات چاہتا ہے، جس میں دہشت گردی کا معاملہ بھی شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے اور وہ خود بھی ذاتی طور پر دہشت گردی کا شکار رہ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو خطے میں سلامتی فراہم کرنے والا ملک ظاہر کرنا چاہتا ہے، لیکن اس کے اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ وہ سلامتی کا نہیں بلکہ عدم تحفظ کا ذریعہ بن چکا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا وہ حقیقی امن کا راستہ اختیار کر کے سندھ تہذیب کے سچے وارث بننا چاہتے ہیں یا پھر وہی راستہ اپنائیں گے جس کے خطرات پاکستان بارہا اجاگر کر چکا ہے۔
No comments yet.