جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میریدوف سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میریدوف سے ملاقات

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میریدوف سے ملاقات۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
چیئرمین سینیٹ نے ترکمانستان کی جانب سے دی گئی پُرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی جانب سے ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سیاسی، تجارتی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
 
ملاقات میں TAPI، TAP اور فائبر آپٹک منصوبوں پر بھی تفصیل سے غور کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے علاقائی روابط (ریجنل کنیکٹیویٹی) کی اہمیت پر زور دیا اور ترکمانستان کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں کے استعمال اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
 
وزیر خارجہ ترکمانستان نے اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی تجویز دی، جن میں ترکمانستان میں تعمیراتی منصوبوں کے لیے پاکستان سے ماربل کی درآمد اور اعلیٰ سطحی دوروں میں اضافہ شامل ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ ملاقات کے دوران سینیٹرز جان محمد بلیدی، حاجی ہدایت اللہ اور وقار مہدی بھی موجود تھے 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry