جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، خطے کے امن کے لیے عالمی برادری سے مدد کی اپیل

بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، خطے کے امن کے لیے عالمی برادری سے مدد کی اپیل

Editor

ایک سال قبل

 
 

 
نیویارک: پاکستانی سفارتی مشن کے قائد اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب اراکین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پھیلائے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو دلائل کے ساتھ مسترد کیا اور عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مؤقف واضح کیا۔  
 
بلاول بھٹو زرداری نے ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گیانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ بغیر کسی تحقیق یا ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگانا ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے شہری علاقوں کو نشانہ بنانا اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔  
 
وفد کی دیگر اراکین، بشمول شیری رحمان، حنا ربانی کھر اور مصدق ملک، نے سلامتی کونسل کے اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت، غذائی بحران اور ماحولیاتی تباہی جنم لے سکتی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ صرف تنازع کے بعد حل کی کوششوں تک محدود نہ رہے بلکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے تنازع سے پہلے ہی اقدامات کرے۔  
 
بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان کا ردعمل بھارتی جارحیت کے خلاف نپا تلا، ذمہ دارانہ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تھا۔ ان کی کاوشوں کو سلامتی کونسل کے اراکین نے سراہا اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو مثبت قرار دیا۔  
 
اس موقع پر پاکستانی وفد نے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا کہ وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے جنگ افروز اقدامات کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry