غیر جانبدار انتخابات کے بغیر سیاسی نظام مضبوط نہیں ہو سکتا: راجہ پرویز اشرف
پی پی 52 میں دھاندلی اور تشدد کی شکایات، الیکشن کمیشن سے نوٹس کا مطالبہ
Editor
ایک سال قبل
سمبڑیال+لاھور: سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ غیر جانبدارانہ الیکشن تک سیاسی نظام اور اسمبلیاں مضبوط نہیں ہونگی،پچاس بندے لیکر انتخابی عمل خراب کرنا قابل برداشت نہیں،ایسا کسی جماعت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔سب کو اچھا ماحول ملنا چاہیے،پیپلز پارٹی کے ورکرز بڑی ہمت و جرات سے پی پی 52میں تمام مشکلات کا سامنا کر رھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی صدر سمبڑیال احسن گھمن کے ڈیرے پر جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی اور آصف بشیر بھاگٹ کیساتھ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرچودھری اسلم گل،خرم۔پرویز راجہ،شار رخ پرویز راجہ، آصف بشیر بھاگٹ،علامہ یوسف اعوان،ملک طاہر ،ارشد جٹ،راو بابر جمیل،خواجہ کلیم,رانا عزیز الرحمن بھی موجود تھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سمبڑیال۔پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں الیکشن کمشن دھاندلیوں کا نوٹس لے،رولیاں،بیگووالی،میترانوالی،ببندوکی چمیہ میں ہمارے پولنگ ایجنٹس اور کارکنوں پر تشدد کیا جا رھا ہے،ن لیگ کی مقامی قیادت کواس طرح کی حرکتیں نہیں کرنی چاہیے۔،جن لوگوں نے بھی یہ حرکت کی وہ حکومت کو بدنام کر رھے ہیں۔سابق وزیر اعظم۔نے کہا کہ یہ طریقہ کار سارے انتخابی عمل کو مشکوک بنا دیتا ہے۔خواہش ہے کہ الیکشن پر امن اور صاف شفاف الیکشن ہوں۔انکا کہنا تھا کہ یہ حلقہ پیپلز پارٹی کا بن چکا ہے۔حکومت ایک سیٹ کیلیے بدنامی مول نہیں لے سکتی،جن لوگوں نے یہ حرکت کی انہوں نے ساری اتحادی حکومت کیخلاف سازش کی ہے۔راجہ۔پرویز اشرف نے زور دیکر کہا کہ کئی لوگ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کرتے ہیں،یقین دلاتا ہوں کہ کبھی وزیر اعلی پنجاب ایسا نہیں چاہیں گی،اگر کوئی جنیوئن جیتا ہے تو اسے تسلیم کرنا چاہیے مگر پراسس صاف شفاف ہونا چاہیے۔ہماری حکومت ہو،پی ٹی آئی کی یا ن لیگ کی،الیکشن صاف شفاف ہونے چاہیں۔راجہ۔پرویز اشرف نے مزید کہا کہ الزام لگایا جا سکتا ہے،انتظامیہ کو تحقیق کرنا چاہیے۔حلقہ افواہوں کی زر میں آئیگا تو کوئی ووٹ ڈالنے نہیں نکلے گا،ماحول ٹھیک رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ ن لیگ امپائرز کیساتھ ملے بغیر نہیں کھی سکتی۔2024میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی ہوئی،وی جانبدار ہے اور وہی فارم 47بناتا ہے۔ہم اس الیکشن کا وائیٹ پیپر شائع کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ایک الیکشن سے آپ اسمبلی میں نمبر بڑھا گھٹا نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ راجہ صاحب نے کہا ہے کہ کسی بھی حکومت کو یہ حالات پیدا نہیں کرنے چاہیں,کئی پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا ہے وہاں پیپلز پارٹی کے لوگوں سے غنڈہ گردی کی گئی۔،ہمارے لوگوں کو حراساں کر کے پولنگ سٹیشنوں سے نکالا گیا۔
Comments
No comments yet.
سب سے زیادہ پڑھا
Join Our Newsletters
Stay up to date with the latest news and trending stories. Be
the first to
know what's happening.
We respect your inbox. Your information will never be shared.
Subscribe for
regular updates and breaking news. For more details, please read our Privacy
Policy.
No comments yet.