جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے" - بلاول بھٹو نے کوئٹہ دھماکے اور سوراب حملے پر گہرے رنج کا اظہار کیا

قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے" - بلاول بھٹو نے کوئٹہ دھماکے اور سوراب حملے پر گہرے رنج کا اظہار کیا

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
کراچی / اسلام آباد / لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب دہشت گردانہ دھماکے اور ضلع سوراب میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے دھماکے میں 2 افراد کے جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع سوراب میں دہشتگردوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب ہدایت اللہ بلیدی کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور شہید افسر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہدایت اللہ بلیدی شہید کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے شہید ہدایت اللہ بلیدی کے اہلخانہ سے بھی دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دشمن کے اشاروں پر خون کی ہولی کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry