جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال: پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ اور علامہ شہنشاہ نقوی کی اہم ملاقات

ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال: پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ اور علامہ شہنشاہ نقوی کی اہم ملاقات

Editor

ایک سال قبل

 
 
 
 
جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کی معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر علامہ سید محمد ابصار علی نقوی، پیپلز پارٹی کے رہنما احسن رضوی، حسین ترمذی اور شیخ محسن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔  
 
سید حسن مرتضی نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی دینی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو ملت کے لیے روشن مثال قرار دیا۔ اس موقع پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سید حسن مرتضی کی جانب سے رجوعہ سادات چنیوٹ تشریف لانے کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔  
 
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں باہمی افہام و تفہیم اور ملک کی بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔  
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry