جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صدرِ زرداری سے پنجاب کے وسطی اضلاع سے تعلق رکھنے والے سماجی و سیاسی شخصیات پر مشتمل وفد کی ملاقات

صدرِ مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ملک کے تمام خطوں میں مساوی ترقی، قومی یکجہتی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی اولین ترجیحات ہیں

Editor

ایک سال قبل

لاہور: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب کے وسطی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خان، تنویر اشرف کائرہ، بلال فاروق، عمر فاروق، اسامہ فاروق، علی جعفر اور حرا تنویر شامل تھے۔

وفد نے صدر مملکت کو فیصل آباد، گجرات، حافظ آباد اور وسطی پنجاب کے دیگر اضلاع کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی ترقی میں بروئے کار لانے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ ملک کے تمام خطوں میں مساوی ترقی، قومی یکجہتی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو ملک کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیم، تربیت اور شراکت سے ہی ایک خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ وفاق کی سطح پر تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنا، صوبوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا، اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ملکی مفاد کا تقاضا ہے۔

 

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry