جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ نے سکینہ حسین بھٹو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ نے سکینہ حسین بھٹو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید حسن مرتضیٰ نے پارٹی کی معروف سوشل میڈیا رضاکار سکینہ حسین بھٹو کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر پہنچ کر خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ اس موقع پر ممبر پنجاب ایگزیکٹو احسن رضوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔  
 
سید حسن مرتضیٰ نے مرحومہ کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے غم میں شریک ہونے کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے اس المناک موقع پر سکینہ حسین بھٹو اور ان کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔  
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry