جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

یومِ تکبیر پر غزالہ گولہ کا پیغام: 28 مئی پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی یادگار ہے

یومِ تکبیر ہمیں قومی اتحاد، مضبوط عزم اور عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

کوئٹہ (نیوز رپورٹر)
پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدر اور قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی وطنِ عزیز کی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب پاکستان نے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ ہمارا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو ایٹمی تجربات کے ذریعے پاکستان نے دشمنوں کو باور کرا دیا کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں، لیکن اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

غزالہ گولہ نے کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں قومی اتحاد، مضبوط عزم اور عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن اُن تمام محب وطن افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے وطن کو ایٹمی قوت بنانے کے سفر میں کلیدی کردار ادا کیا۔

قائم مقام اسپیکر نے کہا، "ہم اپنے عظیم سائنسدانوں، افواجِ پاکستان، اور قومی قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس کارنامے کو ممکن بنایا اور پاکستان کو ناقابلِ تسخیر دفاعی حیثیت عطا کی۔"

آخر میں غزالہ گولہ نے کہا، "آئیں! آج کے دن ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ وطنِ عزیز کو درپیش تمام چیلنجز کا سامنا قومی اتحاد، ایمان، اور قربانی کے جذبے سے کریں گے اور پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔"

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry