جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بلاول بھٹو زرداری کی پشاور میں پیپلز پارٹی ریلی پر حملے کی شدید مذمت

انہوں نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

پشاور (26 مئی 2025) — پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں "صوبہ بچاؤ تحریک" کے سلسلے میں منعقدہ ریلی پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "خیبرپختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن سیاسی کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نہتے سیاسی کارکنوں پر تشدد کرکے بزدلی اور آمرانہ طرز حکمرانی کا ثبوت دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ ان کی جماعت ان "اوچھے ہتھکنڈوں" سے خوفزدہ نہیں ہوگی اور خیبرپختونخوا کی "کرپٹ اور نااہل" حکومت کا تعاقب جاری رکھے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ "صوبہ بچاؤ تحریک آج خیبرپختونخوا کے ہر شہری کی آواز بن چکی ہے" اور ان کے کارکن ہر سطح پر کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا، "ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے کارکن خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو پوری طرح تیار ہیں۔"

بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو "فاشسٹ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کے واقعے سے خیبرپختونخوا کے عوام نے اس کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی اور صوبے کے ہر کونے میں بدعنوانی، بیروزگاری، اور لاقانونیت کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry