جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد اور پنجاب میں بارشوں سے ہونے والی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار، ریلیف کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ

بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد اور پنجاب میں بارشوں سے ہونے والی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار، ریلیف کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد اور  پنجاب کے مختلف میں طوفانی بارش کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر  گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے پنجاب میں بارش کے دوران حادثات میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اُن شہریوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، آندھی اور تیز  بارش کی وجہ سے جن کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومتِ پنجاب اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ بارش متاثرہ علاقوں میں بلا امتیاز امدادی سرگرمیوں کے لیے تمام دستیاب وسائل  بروئے کار لائیں۔  انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے شہریوں کو پہنچنے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارش زدہ علاقوں میں بجلی کی فوری بحالی اور نشیبی علاقوں سے بلاتاخیر پانی کے اخراج کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی زیرِ اثر  غیر متوقع موسموں کا شکار ہے۔ انہوں نے پی پی پی پنجاب کے عہدیداروں و کارکنون کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام جیالوں کو اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور امدادی سرگرمیوں میں اپنا کردار کریں۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry