مسلم لیگ کونسل کے مرکزی صدر وسابق پارلیمنٹیرین چوہدری نعیم حسین چٹھہ کی وفاقی کابینہ کی جانب سے ارمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کےعہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد
مسلم لیگ کونسل کے مرکزی صدر وسابق پارلیمنٹیرین چوہدری نعیم حسین چٹھہ کی وفاقی کابینہ کی جانب سے ارمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کےعہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد
لاہور(سیاسی رپورٹر)وطن عزیز کی خالق جماعت مسلم لیگ کونسل کے مرکزی صدر وسابق پارلیمنٹیرین چوہدری نعیم حسین چٹھہ قائمقام چیئرمین چوہدری اختر عباس سمیت دیگر نے وفاقی کابینہ کی جانب سے ارمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کےعہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی ہے اورکہاہے کہ بھارت کے خلاف فتح پر پوری پاکستانی قوم پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندرمودی ذلت سے دوچار اور زخمی ہے،باز نہیں آئے گا۔ اس معرکے میں نظریہ،اخلاص اور قومی وحدت کی طاقت سے کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ حکومت ائندہ بجٹ میں عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی بجائے زیادہ سے زیادہ ریلیف دے۔انہو نے کہا کہ افواج پاکستان کی ہر سطح کی قیادت اور میڈیا نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ تاریخی ہے۔ہمارے میڈیا نے مودی کے جھوٹے بیانیے کو پوری دنیامیں بے نقاب کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے دکھا دیا کہ اگر ہم متحدہو ں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت مقابلہ نہیں کر سکتی۔ان کاکہناتھاکہ امریکہ اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ درحقیقت انسانیت کے خلاف ہے۔آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانا حکومت کا فیصلہ ہے اور اس پر اختلاف نہیں۔یہ سنہرا موقع ہے کہ ملک کے اندر نفرتوں کو کم کیا جائے۔۔
No comments yet.