پاکستان درست معاشی سمت پر؛ صدر زرداری سے ملاقات میں آئی ایم ایف وفد کا اظہار اطمینان
آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں معاون ثابت ہوا ہے، صدر آصف زرداری ٌٌٌ
· اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے جہاد اظہور کی قیادت میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی ملاقات
· ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، اعلیٰ حکام کی شرکت
· ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال ، جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال
· آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا، صدر مملکت
· پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا، صدر مملکت
· آئی ایم ایف ترقی پزید ممالک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے ، صدر مملکت
· صدر مملکت نے پاکستان کی معاشی ترقی میں آئی ایم ایف کے کردار کو سراہا
· وفد کا پاکستان میں معاشی اصلاحات اور عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام پر اظہارِ اطمینان
· پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کا پروگرام درست سمت میں گامزن ہے ، وفد
· آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں افراطِ زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی خسارہ میں استحکام لانے میں مدد ملی، وفد
· صدر مملکت نے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر عالمی مالیاتی ادارے کا شکریہ ادا کیا
· صدر مملکت نے معیشت کی بہتری کیلئے وزارتِ خزانہ اور اسکی ٹیم کے اقدامات کو سراہا
ٌٌٌ
No comments yet.