جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صدر مملکت آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف وفد کی اہم ملاقات

ملاقات کے دوران پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جہاد اظہور کی قیادت میں ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام نے پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پروگرام پاکستان میں اقتصادی ترقی کو مزید فروغ دے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی بہتری میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، اور پاکستان کی معیشت میں بہتری کے لیے اس کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے وزارت خزانہ اور اس کی ٹیم کی معاشی اصلاحات کے لیے کی گئی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی ایم ایف وفد نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور پروگرام پر اظہارِ اطمینان کیا اور کہا کہ پاکستان کے لیے جاری پروگرام درست سمت میں گامزن ہے۔ وفد نے بتایا کہ اس پروگرام کی بدولت پاکستان میں افراطِ زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی خسارے جیسے اہم معاشی اشاریوں میں استحکام لانے میں مدد ملی ہے۔

صدر مملکت نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر عالمی مالیاتی ادارے کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اشتراک پاکستان کی اقتصادی خوشحالی کی راہ میں معاون ثابت ہوگا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry