بلاول بھٹو زرداری کا طلعت جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
بلاول بھٹو زرداری کا طلعت جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سیالکوٹ کے رہنما طلعت جعفری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی اہلیہ، بیٹی کائنات طلعت اور بیٹے عون جعفری کے غم میں شریک ہونے کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طلعت جعفری کی پارٹی کے لیے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل سے نوازے۔
No comments yet.