جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

روبینہ خالد نے خواتین کی فلاح و بہبود اور خود مختاری کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری اقدامات پر روشنی ڈالی

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

• اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی نے بلوچستان کے پارٹی رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) روبینہ خالد خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

• ملاقات میں بلوچستان میں خواتین کو درپیش سماجی و معاشی مسائل، خواتین کے لیے ٹیکنیکل سینٹرز کے قیام، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق مختلف تجاویز اور امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

• اس موقع پر چیئرپرسن روبینہ خالد نے خواتین کی فلاح و بہبود اور خود مختاری کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری اقدامات پر روشنی ڈالی اور بلوچستان میں ان منصوبوں کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

• وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما حاجی ربانی خان خلجی، ملک ذیشان حسین، میر خالد خان جمالی، جواد احمد خان، سراج عزیز اور عرفان چشتی شامل تھے۔

• ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور دونوں جانب سے خواتین کی ترقی اور فلاح کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry