جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

سردار سربلند خان جوگیزئی کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

گورنر فیصل کریم کنڈی نے خضدار میں اسکول کے بچوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

پشاور : گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں بلوچستان سے آئے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پارٹی کی تنظیمی امور، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے دونوں صوبوں میں پیپلز پارٹی کی مضبوطی اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے حکمتِ عملی پر بھی گفت‌و‌گو کی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے خضدار میں اسکول کے بچوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور صوبے میں تعلیمی اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

بلوچستان سے آئے ہوئے وفد میں سردار سربلند خان جوگیزئی کے علاوہ حاجی ربانی خان خلجی، ملک ذیشان حسین، میر خالد خان جمالی اور جواد احمد خان شامل تھے۔ سردار سربلند خان نے گورنر کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور دونوں صوبوں میں پارٹی کے اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت اجاگر کی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مہمان وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے پیپلز پارٹی کو صوبے میں مزید فعال بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry