ندیم افضل چن نے جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل تقرری پر مبارکباد
ندیم افضل چن نے جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل تقرری پر مبارکباد
لاھور+اسلام آباد: مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کی عسکری قیادت، پیشہ ورانہ قابلیت اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔اپنے تہنیتی پیغام میں ندیم افضل چن نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کے خلاف نہایت جرات مندی، تدبر اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے جو مؤثر اور فیصلہ کن حکمتِ عملی اختیار کی، وہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کی ایک درخشاں مثال ہے۔ ان کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کا فیلڈ مارشل کے منصب تک پہنچنا پاک فوج کے سپاہی سے لے کر اعلی افسران کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے لیے ایک اعزاز ہے۔ ان کی قیادت پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے مزید مضبوط بنائے گی۔
No comments yet.