جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

چیئرمین سینیٹ کی ویٹیکن کے ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ آرچ بشپ ایڈگر پینا پارا سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ کی ویٹیکن کے ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ آرچ بشپ ایڈگر پینا پارا سے ملاقات

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
روم، : چیئرمین سینیٹ آف پاکستان معزز سید یوسف رضا گیلانی، جو اس وقت وزیر اعظم کی نمائندگی میں 4 رکنی پارلیمانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے روم میں موجود ہیں، نے ویٹیکن میں ہولی سی کے ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ، آرچ بشپ ایڈگر پینا پارا سے ملاقات کی۔
 
معزز چیئرمین نے گزشتہ روز پوپ لیو چہاردہم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے دوران ان سے ہونے والی خوشگوار ملاقات کا ذکر کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے بھارت و پاکستان کے حالیہ تنازع پر پوپ کی تشویش اور امن، مکالمے اور خوشحالی کے لیے دیے گئے پیغام پر شکریہ ادا کیا۔
 
آرچ بشپ ایڈگر پینا پارا نے 2011 سے 2015 کے دوران اسلام آباد میں ویٹیکن کے نمائندے کے طور پر گزارے گئے اپنے دور کو خوشی سے یاد کیا اور پاکستان اور ویٹیکن کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے بدترین دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور 1988ء سے 35 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس لیے خطے میں امن پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور ہم مکالمے کے ذریعے امن و ترقی کے فروغ کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہیں۔
 
دونوں فریقین نے ملاقات کے اختتام پر باہمی رابطوں کے فروغ اور امن کا پیغام عام کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry