جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

سہیل عالم کا سردار رمیش سنگھ اور کھیل داس کوہستانی کو پوپ لیو کی تقریب میں شرکت پر خراجِ تحسین

“سردار رمیش سنگھ اور کھیل داس کوہستانی نے اپنی ذاتی کاوشوں سے تقدس مآب پوپ لیو کی تقریب میں شرکت کر کے ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

لاہور (نمائندہ خصوصی) – ممبر اقلیتی مشاورتی کونسل اور پنجاب لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کے معاون کنوینر برائے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق، سہیل عالم نے سردار رمیش سنگھ (صوبائی وزیر) اور کھیل داس کوہستانی (وزیر مملکت) کو پوپ لیو کی تقریب میں شرکت پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سہیل عالم نے  کہا کہ “سردار رمیش سنگھ اور کھیل داس کوہستانی نے اپنی ذاتی کاوشوں سے تقدس مآب پوپ لیو کی تقریب میں شرکت کر کے ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ ان میں سے ایک بھائی سکھ برادری سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دوسرے کا پس منظر ہندو برادری کا ہے، مگر انہوں نے مذہبی اختلاف کو پس پشت رکھ کر بین المذاہب احترام کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا: “ہمارے مسیحی رہنما حیرت میں رہ گئے کہ دو غیرمسیحی بھائیوں نے کس حسین ظرف اور عقیدت کے ساتھ اس مقدس تقریب میں شرکت کی۔ ایسے اقدام سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملے گا اور ہر شہری کو یہ پیغام جائے گا کہ محبت اور احترام کی کوئی مذہب قید نہیں ہوتی۔”

سہیل عالم نے دعا کی کہ “خداوند کریم ہم سب کو یہ ہمت اور جذبہ عطا فرمائے کہ اختلاف رائے کے باوجود ہم ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنائیں۔” انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے بین المذاہب اقدامات کو سرکاری سطح پر سراہا جائے اور دیرپا امن و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry