جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا وحدت کالونی انتظامیہ کے غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا وحدت کالونی انتظامیہ کے غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
 
 
 
 
 
لاہور: پیپلز پارٹی کے این اے 128، پی پی 169رہنماؤں
افراز نقوی، حسن عباس، ظفر ندیم چوہدری،سید مُشتاق شاہ  ، نبئیل کاظمی، لالہ سَرور، طاہر جعفری، مہر امتیاز، اور سید طُوسیف شاہ نے وحدت کالونی انتظامیہ کی جانب سے مین رستہ پر غیرقانونی طور پر گیٹ لگا کر شاہ کمال اچھرہ، کرنال پورہ، راواں غزالی پارک، اور کلفٹن کالونی کا راستہ بند کرنے کی کوشش کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔  
 
رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف عوام کی بنیادی آزادیوں پر قدغن ہے بلکہ قانونی طور پر بھی ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ انتظامیہ کو فوری طور پر یہ غیرقانونی گیٹ ہٹانا چاہیے، ورنہ عوامی احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔  
 
 
 
رہنماؤںنے اس اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر انتظامیہ نے گیٹ ہٹانے سے انکار کیا تو وہ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے اور عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے  عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف آواز اٹھانا ان کا فرض ہے۔  
 
رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو میڈیا میں نمایاں کوریج دی جائے تاکہ عوامی آگاہی بڑھے اور دباؤ بنا کر انتظامیہ کو اس غیرقانونی عمل سے باز رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھلے ہوئے راستوں کو بند کرنا قانوناً جرم ہے. 
 
 
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر اس معاملے پر خاموشی اختیار کی گئی تو بیوروکریسی مزید دباؤ ڈال کر عوام کے حقوق سلب کر سکتی ہے۔ انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں۔  
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry