منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اورسماجی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔
لاہور میں سیرت سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کےدوران انہوں نے کہاکہ حضوراکرمؑ کی زندگی انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔
ٍ
منصوبہ بندی اورترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں نو سیرت چئیر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔جن کے قیام کا مقصدلیڈرشپ ،گورننس،انسانی حقوق،سماجی انصاف اورفلاح وبہبود، کاروبار، تجارت ،علم اورتعلیم ،خواتین کے حقوق کا تحفظ،عالمی سطح پر قیام امن،بین المذاہب ہم آہنگی،پائیداربنیادوں پرترقی اورماحولیات سے متعلق مسائل کے حل کے لیے قران وسنت سے رہنمائی لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے سے نوجوان نسل کو سیرت النبیؑ سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔
اجلاس کے بعد وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے سیرت سنٹر لاہور کی عمارت کا دورہ کیا اورعمارت کے مختلف حصے دیکھے اورکہا کہ 9سیرت چیئر کے لیے 9 بہترین سکالرز کو مدعوکرکے ان شعبوں میں تحقیق کی جائے گی اور موجودہ دور کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا۔
No comments yet.