جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

روم میں پوپ لیو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی روانہ، بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

پاکستان کا تمام مذاہب کے لیے رواداری اور باہمی احترام کا عزم دہرایا، وزیراعظم کی ہدایت پر وفد روم پہنچے گا"

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
  
 
 
 چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے متنوع مذہبی برادریوں کے درمیان بات چیت، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے قوم کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے ایک مربوط معاشرے کی تعمیر کے لیے افہام و تفہیم اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، جس کا تصور اس کے بانی نے تمام عقائد کے لیے ایک پناہ گاہ کے طور پر کیا تھا، ہر شہری کے عقیدے، وقار اور مساوات کے حق کے تحفظ کے لیے اپنے آئینی حلف پر ثابت قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روم میں پوپ لیو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
 چئیرمین سینیٹ پوپ لیو کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ 
چئیرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا عزم واضح کرنا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دورہ روم کیلئے نامزد کیا۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry