ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے سید حسن مرتضی کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا، پی پی 52 میں پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے سید حسن مرتضی کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا، پی پی 52 میں پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان
سیالکوٹ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنما احسن عباس رضوی، اصف بشیر بھاگٹ، راحیل کامران چیمہ اور راو بابر جمیل سمیت دیگر مقامی سیاسی و سماجی شخصیات موجود رہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی پی 52 (سیالکوٹ) میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی بھرپور حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام دوست پالیسیوں کی حامی رہی ہے، اور ڈاکٹرز کمیونٹی سمیت تمام طبقات کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔
سید حسن مرتضی نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نوجوانوں کی ترجیحات کو اولین اہمیت دیتی ہے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ہمیشہ اقدامات کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام طبقات کے ساتھ مل کر کام کرنا پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔
عشائیے کے دوران سیاسی صورتحال، صحت کے شعبے میں اصلاحات اور آنے والے انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے پرامن اور شفاف انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔
No comments yet.