پاکستان میں مقامی سطح پر ترقی کے فروغ کیلئے افراد کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سید عمران شاہ
وفاقی وزیر برائے غربت کا خاتمہ و سماجی تحفظ نے ایف جی پی کی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں مشترکہ کوشوں کے فروغ پر زور دیا
اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ، سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جامع سماجی ترقی کیلئے حکومت اور غیر سرکاری ترقیاتی اداروں میں اشتراک کار وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے فریڈم گیٹ پراسپیریٹی (FGP) کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کی وزارت کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رکنِ قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان جو سماجی شعبے کے کاموں میں معاونت کے حوالے سے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، ایف جی پی کی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔
وفاقی وزیر سے ملاقات کے دوران کمزور طبقات کی معاشی خود مختاری، احولیاتی شعور، اور جامع اقتصادی ترقی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ سید عمران احمد شاہ نے پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لئے ایف جی پی کے وژن کو سراہا اور اس ماڈل کو خود انحصاری اور ماحولیاتی شعور میں بہتری کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسے اداروں سے اشتراک کے مواقع کا خیرمقدم کرتا ہوں جو لوگوں کو باعزت طور پر معاشی طور پربااختیار بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
فریڈم گیٹ پراسپیریٹی کے سی ای او، محمد انور نے قبل ازیں ادارے کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ م سمجھتے ہیں کہ حقیقی تبدیلی وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں افراد کو اپنی ترقی کیلجے اقدامات کا اختیار حاصل ہو۔ ہمارا ماڈل اقتصادی خودمختاری اور ماحولیاتی پائیداری کو ساتھ لے کر چلنا ہے تاکہ مقامی سطح پر جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دیاجا سکے۔
ایف جی پی کے بورڈ کی رکن عروج رضا سیّامی نے اس موقع پر عوامی آگاہی اور میڈیا کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ کا کردار نہ صرف تعلیم و تربیت بلکہ ہنر مندی کے فروغ اور پائیدار طرزِ زندگی کو اپنانے میں بھی انتہائی کلیدی ہے اور رویوں میں تبدیلی کے حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلویں کے حوالے سے پالیسی امور کے ماہر شفقت عزیز نے معاشی ترقی اور ماحولیاتی ہم آہنگی کی اہمیت کو اجا گر کیا۔ایف جی پی کی ٹیم نے ملاقات کے دوران حکومت، پارلیمان، اور کمیونٹیز کے ساتھ قریبی اشتراک کے ساتھ بااختیار پاکستان کیلئے کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
No comments yet.