خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن نایاب جان کی ملاقات
خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن نایاب جان کی ملاقات
لاہور :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما اور ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن وسطی پنجاب نایاب جان نے خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان پارٹی امور، موجودہ سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات کے دوران نایاب جان نے پی پی پی وسطی پنجاب کی تنظیمی سرگرمیوں اور پارٹی کے مستقبل کے منصوبوں سے خاتون اول کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کوشاں رہی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف متحد ہو کر ہی عوام کے حقوق کی جدوجہد کو مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔
خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے نایاب جان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کی خواتین رہنما ملک کی ترقی اور خواتین کے حقوق کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت اور کارکنان کے درمیان رابطہ مضبوط رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ اس موقع پر پی پی پی کے متعدد کارکنان اور رہنما بھی موجود تھے۔ نایاب جان نے خاتون اول کا شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ پارٹی کے مقاصد کے لیے دن رات کام کرتی رہیں گی۔
No comments yet.