جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

میں پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے زیر اہتمام پاک فوج کے لیے اظہار تشکر کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پارٹی رہنماؤں نے فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف کارکردگی کو سراہا۔

میں پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے زیر اہتمام پاک فوج کے لیے اظہار تشکر کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پارٹی رہنماؤں نے فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف کارکردگی کو سراہا۔

Editor

ایک سال قبل

 
 
 
: لاھور: پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار تشکر کی تقریب کا پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہتمام کیا گیا جس میں انجم بٹ،طاہر غالب،ڈاکٹر رفیق،سہیل ملک،عارف خان،عامر نصیر بٹ،ذاکر حسین بخآری شریک تھے،شرکاء نے بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر پارٹی رھنما سہیل ملک نے کہا کہ پاکستان آج بھٹو کی دی گئی ایٹمی صلاحیت کے باعث محفوظ ہے۔عارف خان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی سے مضبوط کیا،انجم بٹ نے کہا کہ بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والی پاک فوج پر قوم کو فخر ہے۔طاہر غالب نے کہا کہ مودی نے پھر ایسی حرکت کی تو بھارت کو گھٹنے پھر منہ کی کھانا پڑیگی۔تقریب سے مسعود ملک, عامر نصیر بٹ،ڈاکٹر رفیق اور ذاکر بخآری نے بھی خطاب کیا،تقریب کے آخر میں مٹھائی تقسیم کی گئی،پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
 
 
 
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry