جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

اداریہ: پیپلز پارٹی کا امن کی پاسداری اور قومی یکجہتی کا پیغام

"15 مئی کو سندھ بھر میں پاک بھارت جنگ بندی پر اظہار تشکر ریلیاں نکالی جائیں گی۔"

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

اسلام آباد/کراچی: پیپلز پارٹی پاکستان (پی پی پی) کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس میں ملک کی مسلح افواج کی حالیہ پاک بھارت جنگ میں شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے واضح کیا کہ "دشمن کے مذموم عزائم کو ہماری افواج نے خاک میں ملا دیا۔" پی پی پی کے رہنماؤں نے زور دے کر کہا کہ "ہم امن کے داعی ہیں، مگر امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔" انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور خطے میں عدم استحکام کی ذمہ دار ہے۔"

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ "تمام سیاسی جماعتیں اور قوم متحد رہی ہیں۔ اب کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، لیکن سندھ طاس معاہدے سمیت ہر معاملے پر بھارت سے بات چیت ضروری ہے۔" انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ "انڈیا ہمارا پانی نہیں روک سکتا۔ پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے، جبکہ بھارت دہشتگردی کو سہولت فراہم کرنے والا ہے۔"

پی پی پی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ "بھارتی جارحیت کو ناکام بنانے پر پوری قوم کو پی پی پی کی جانب سے مبارکباد۔ ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔" انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا، "ہمارا سپہ سالار دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنا رہا۔ تینوں افواج نے بھارت کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے۔" انہوں نے پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ "77 بھارتی ڈرونز تباہ کیے گئے۔ بھارتی عوام جان چکی ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا۔ جنگ جسے بھارت نے مسلط کیا، پاکستان نے منٹوں میں جیت لی۔"

ادھر، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اعلان کیا کہ "15 مئی کو سندھ بھر میں پاک بھارت جنگ بندی پر اظہار تشکر ریلیاں نکالی جائیں گی۔" انہوں نے کہا کہ "تمام ضلعی تنظیمیں شام 5 بجے اپنے ہیڈکوارٹرز سے ریلیاں نکالیں گی۔" نثار کھوڑو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "انہوں نے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔" ان کا کہنا تھا کہ "ٹرمپ نے اپنے انتخابی نعرے ’امن‘ پر عمل کرکے دکھایا۔"

کھوڑو نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، "فضائیہ، بحریہ اور فوج کے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر تاریخ رقم کی۔" انہوں نے زور دے کر کہا کہ "جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔" سندھ طاس معاہدے کے تنازعے کو حل کرنے کی اہمیت بتاتے ہوئے کھوڑو نے کہا کہ "چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا موقف مضبوطی سے پیش کیا۔"

پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما  راول شرجیل میمن کی قیادت میں ہزاروں افراد نے "آپریشن بُنیان المرصوص" کی کامیابی پر پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ میمن نے کہا، "ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ فتح صرف پاکستان کی نہیں، پورے خطے کے امن کی فتح ہے۔"

 پیپلز پارٹی کا یہ موقف واضح کرتا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، مگر اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے سیاسی اتحاد اور عوامی یکجہتی نے ثابت کیا ہے کہ "دشمن کی ہر چال کا جواب اتحاد سے دیا جائے گا۔" اب وقت ہے کہ کشمیر جیسے تنازعات کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے، اور خطے کو مستحکم امن کی طرف گامزن کیا جائے۔

 

Comments
Aslam Nadaar Sulehri ایک سال قبل

Jiyyay Bhutto

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry