جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

_وزیراعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ_

_وزیراعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ_

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان آج ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ۔
 
 وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ بحران کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن کا خواہاں ہے اور اسی جذبے کے تحت بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے افہام و تفہیم کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا لیکن ساتھ ہی پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کو کبھی چیلنج نہیں ہونے دے گا۔ 
 
وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گرمجوش، قریبی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون خاص طور پر معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید بہتری آئی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو باہمی فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا.
 
متحدہ عرب امارات کے صدر نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔
 
 __
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry