- اپوزیشن کا "مودی کا جو یار ہے غدار ہے" کے نعرے کے ساتھ ایوان میں داخلہ
لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوتے ہی سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ کی عدم موجودگی پندرہ منٹ کے لئے موخر کردیا گیا، اجلاس میں محکمہ سپیلائز ہیلتھ کے ابرے میں سوالوں کے جوابات دیے جانے تھے کہ سیکرٹری ہیلتھ کی عدم موجود کا انکشاف ہوا،جس پر سپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو فوری حاضر ہونے کی ہدایت کی اور ان کی آمد تک اجلاس15منٹ کے لئے موخر کردیا ،
پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا، ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال میں پچاس فیصد سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا،جس پر حکومتی رکن ملک ارشد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں صحت کا نظام کیسے چل سکتا ہے دو سال سے یہ آسامیاں خالی ہیں ، ساہیوال کو بھی لاہور ملتان فیصل آباد کی طرح وہاں کی عوام کو علاج معالجے کی سہولیات دی جائیں ،تین ڈاکٹر پورے اسپتال کے کارڈیک سسٹم کو کیسے چلا سکتے ہیں ؟مریض مر رہے ہیں بلک رہے ہیں۔حکومت اسامیاں پر کرنے کے لیے ٹائم فریم دے،بلال یامین کا کہنا تھا کہ ماضی میں اسامیاں پر کرنے کا کام ڈی سینٹرلائیزڈ تھا جس سے ڈسٹرکٹ کی سطح پر اسامیاں پر کی جاتی تھی،اب پنجاب میں کہیں بھی بھرتی کرنی ہوتی ہے تو لاہور سے اسامیاں بھرتی کی جاتی ہیں،اگر دوبارہ ڈی سینٹرلائیزڈ کردیا جائےتو اسانی ہوجائے گی۔جس پر پارلیمانی سیکرٹری برائے رشدہ لودھی نے جلد یہ آسامیاں پر کرنے کی یقین دھانی کرا تے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کا شعبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دل کے قریب ہے۔
اس دوران اپوزیشن نعرے لگاتی ہوئی ایوان میں داخل ہوئی،مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدارہے۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ محکمہ نے بتایا اگلے تین سال میں ہر ڈویژن میں برن اور چلڈرن ہیلتھ کمپلیکس بنائے جائیں گے۔وزیر قانون نے ٹاو ¿ن میونسپل کمیٹی ضلع ملتاں فیصل آباد مظفرگڑھ۔بہاولپور اور بہاولنگر کی آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کر دی ،ڈپٹی اسپیکر نے رپورٹس کو متعلقہ کمیٹی کو ریفر کر دیں۔اپریشن ”بنیان المرصوص“ کی کامیابی پر گذشتہ روز بھی ارکان اسمبلی نے تقاریر کیں اور پاک فوج کو خراج تحسین اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا،بحث میں حصہ لیتے ہوئے بریگیڈئیر مشتاق نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار دن کی جنگ میں پاکستان اور چائنہ۔ترکی آذربائیجان کاآ لائنس ابھر کر سامنے آیا ہے،آج مقتدرہ سے کہنا چاہتا ہوں پلیز چائنا کو اب دھوکا نہیں دینا،چائنا ہمارے مشکل وقت میںہمیشہ کام آتا ہے اور ہم سب سے پہلے چائنا کو چھوڑ کر دوسرے آلائنس میں چلے جاتے ہیں،اس جنگ میں سیاسی اتحاد بھی نظر ایا،اسے قائم رہنا چاہیے جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، میری گزارش ہے اپس میں سیاسی جماعتیں غصہ ختم کریں اور ملک کی ترقی کےلیے کام کریں
۔اپوزیشن رکن نادیہ کھر نے ایوان میں اظہار خیال میں افواج پاکستان کو دشمن کا سر کچلنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمارے ذاتی اختلاف اپنی جگہ مگر وطن کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں ،دشمن نے جنگ کے اصول کو بھولتے ہوئے عبادت گاہوں پر حملہ کیا ،ایسے موقع پر بانی پی ٹی کو بھی ہمارے درمیان ہونا چاہیے تھا ،آئی پی پی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں آرمی چیف ایئر چیف اور بحری سربراہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،بلکہ دس مئی کو نہ صرف آپریشن بنیان مرصوص کامیاب ہوا انڈیا کے ایئر سسٹم اور ڈیفنس سسٹم کو بھی تباہ کیا ،پاکستانی فوج اور سفارتی سطح پر ہماری کامیابی ہے ،اب سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات ہوگی ،افسوس کی بات سوشل میڈیا پر کچھ فوج پر تنقید کرتے رہےرکن اسمبلی عدنان چٹھہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اگلے کئی عشروں میں پاک فوج کے ائیر فورس کے جوانوں کی شجاعت کو سلیبس میں پڑھایا جائے گا،پوری دنیا نے دیکھا بھارت چند گھںنٹوں میں سیز فائر کی منتیں کرتا پایا گیابھارت ترقی چاہتا ہے یا تباہی۔یہ۔بھارت نے خود سوچنا ہے۔جو راستہ بھارت چنے گا پاکستان اسی طرح جواب دے گا۔حکومتی رکن تیمور لالی نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سکون کی نیند سوتے ہیں تو صرف پاک آرمی کی وجہ سے۔ہم امن چاہتے ہیں جبکہ مودی امن نہیں چاہتا ہے۔اس کی مثال یہ ہے کہ مودی نے شہری آبادی کونشانہ بنایا۔
No comments yet.