جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی، مسلح افواج کے کردار کو خراج تحسین

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی، مسلح افواج کے کردار کو خراج تحسین

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
 
 
 
 
 
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی فتح کے موقع پر گورنر ہاؤس سے پشاور پریس کلب تک ایک عوامی ریلی نکالی۔ اس ریلی میں وکلاء، خواتین، طلبہ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  
 
ریلی میں پیپلز پارٹی کے مختلف ونگز جیسے پشاور ڈویژن، ضلع پشاور، پشاور سٹی، پی ایل ایف، پی ایس ایف، پی وائی او، لیبر بیورو، کلچرل ونگ، ٹریڈرز ونگ اور مائناروٹی ونگ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔  
 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان کی مسلح افواج کے بہادرانہ اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا اور قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قومی میڈیا کے مؤثر کردار کو سراہتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ **"پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ 
 
انہوں نے کہا کہ ہماری خاموشی کو بھارت نے کمزوری سمجھا، لیکن ہماری افواج نے جواب دے کر دنیا کو پیغام دیا ہے کہ جو پاکستان سے ٹکرائے گا، اس کا انجام بھارت جیسا ہوگا۔ پاکستان نے جس طریقے سے جوابی کارروائی کی، اس نے مودی کی چیخیں نکال دیں۔  
 
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان چاہتا تھا کہ پاکستان ردعمل نہ دے، لیکن افواجِ پاکستان کے جوابی اقدامات نے مودی حکومت کو للکارا۔ گجرات کا قصائی (نریندر مودی) بھارت کے لیے ایک ناسور ثابت ہوا ہے۔ افواجِ پاکستان ہیں تو ہم ہیں، اور پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
 
ریلی کے شرکاء نے جوش و خروش سے پاکستان کے دفاعی صلاحیت اور قومی یکجہتی کے نعرے لگائے، جس سے عوامی جذبات کی عکاسی ہوئی۔
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry