راجہ پرویز اشرف کا اعلان: پیپلز پارٹی 'فارم 47' نہیں چلنے دے گی، صاف اور پرامن انتخابات کا مطالبہ
ہماری سپورٹ سے حکومت چل رہی ہے!" — راجہ پرویز اشرف نے انتخابی دھاندلی کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا
بھارتی غرور کی طرح الیکشن دھاندلی کا غرور بھی مٹی میں ملائیں گے!" — پیپلز پارٹی قیادت کا واضح پیغام
سمبڑیال+لاھور(: )سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے فارم 47 والے نہیں،ہم یہ فارم اب نہیں چلنے دینگے،حکومت ہماری سپورٹ اور ووٹ کی وجہ سے قائم یے،اس ملک کو نفرتوں کی نہیں ںپیار اور محبت کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی کے پوسٹر اتارنا فیئر گیم کیخلاف ہے,صاف شفاف اور پر امن الیکشن چاہتے ہیں۔وہ پی پی 52سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد قمر زمان کائرہ،ندیم افضل چن،حسن مرتضی،راحیل کامران چیمہ،امتیاز صفدر وڑائچ،ندیم اصغر کائرہ کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب اور میڈیا کے سوالوں کے جواب دے رھے تھے۔اس موقع پر آصف بشیر بھاگٹ،سید عنایت علیشاہ،تنویر اشرف کائرہ،علی رضا زیدی،اعجاز سمہ،چودھری اختر چھوکر،میاں اظہر حسن ڈار،حاجی فلک شیر،خالد نواز بوبی،چودھری اشرف ،علی سانول،عبدالرزاق سلیمی ,رانا فاروق اشرف،احسن گھمن،کاشف گجر،خواجہ کلیم،وزیر اعوان،ودود ڈار،خالد باجوہ،سردار،حمید درانی، خالد نواز بوبی،اظہر،تسنیم ناصر گجر،رانا رفاقت،راجہ رضوان ڈنڈوت،ڈاکٹر خیام حفیظ،محسن ملہی،اصف خان،نذرحسین شاہ،طیب چٹھہ سمیت ڈویژنل،ڈسٹرکٹ،تحصیل،سٹی اور الائیڈ ونگز کے عہدیدار اور کارکن،شریک تھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت اور وفاق کی علامت ہے۔جو سماجی انصاف پر یقین رکھتی ہے۔راحیل کامران چیمہ کیلیے یہ اعزاز کی بات ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یکم جون کی صبح راحیل کامران چیمہ کی فتح کی خوشخبری لیکر آئیگی ۔راحیل کامران چیمہ پی پی 52 کی نمائندگی بہتر انداز میں کر سکتے ہیں,پیپلز پارٹی کے ورکرز کا جوش دیکھ کر کوئی شک۔نہیں کہ ضمنی الیکشن ہم جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ سمبڑیال اور ڈسکہ کے جیالوں میں بڑا جذبہ اور جان ہے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر نے کہا کہ ہمارے ورکرز نے حلقے بلاول بھٹو،اصف زرداری کا پیغام پہنچانا ہے۔عوام پیپلز پارٹی کی قربانیوں اور خدمات کو سامنے رکھ کر ووٹ کا فیصلہ کریں ۔پیپلز پارٹی نے کاشتکاروں،مزدوروں کیلیے خدمات سب کے سامنے ہیں۔میڈیا کے سوالوں کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارت نے جب پاکستان کو للکارہ تو پیپلز پارٹی سینہ تان کر کھڑی ہو گئی۔پیپلز پارٹی نے ہی عام ادمی۔کو عزت نفس اور جینے کا درس دیا۔اپنا قیمتی ووٹ دیتے وقت راحیل کامران چیمہ کو یاد رکھیں کیونکہ آپکا فیصلہ حلقے کی تقدیر کا فیصلہ ہو گا۔انہوں نے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی کے تمام قائدین راحیل کامران چیمہ کی جیت تک حلقے میں موجود رہیں گے۔انہوں نے پارٹی ورکرز کو زور دیکر کہا کہ الیکشن پر اس طرح ٹوٹ پڑو جیسے پاکستانی شاہین بھارتی طیاروں پر جھپٹے تھے۔بھارت کو بھی بڑا گھمنڈ تھا پھر آسمان نے انکا غرور خاک ہوتے دیکھا۔میڈیا کے مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ ہر الیکشن کے اپنے ڈائنا مکس ہوتے ہیں۔اب اصل الیکشن لڑنا جائیگا۔پیپلز پارٹی نے ہی عام آدمی کو ووٹ کا حق دیا۔سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کو سپورٹ کر رھے ہیں،اسمیں شامل نہیں جو فیصلہ غلط ہو گا اسکی مخالفت کرینگے،پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے کسان خوشحال ہوتا ہے،پیپلز پارٹی سمبڑیال کے رھنما احسن گھمن نے کہا کہ سمبڑیال میں ہماری قیادت نے نوجوانوں کے دل جیت لیے ہیں،قیادت اسی طرح سر پر ہاتھ رکھے تو یہاں جیسا ورکر پورے پنجاب میں نہیں ملیگا۔
No comments yet.