جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے PP-52 سیالکوٹ-IX (سمبڑیال) کے ضمنی انتخابات کے لیے تین رکنی مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن کمیٹی تشکیل دے دی

صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے PP-52 سیالکوٹ-IX (سمبڑیال) کے ضمنی انتخابات کے لیے تین رکنی مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن کمیٹی تشکیل دے دی

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

 

 

 

لاہور :صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے PP-52 سیالکوٹ-IX (سمبڑیال) کے ضمنی انتخابات کے لیے تین رکنی مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں آصف بشیر بھاگٹ، عبدالرزاق سلیم اور نسیم صابر شامل ہیں جو انتخابی مہم کی روزمرہ سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب تنظیم کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹیں فراہم کریں گے۔  

 
کمیٹی کا بنیادی مقصد انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کی مہم کو موثر طریقے سے چلانا اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ پولنگ کے اگلے دن کمیٹی ایک جامع رپورٹ بھی جمع کروائے گی۔ راجہ پرویز اشرف نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ یہ کمیٹی پارٹی کے انتخابی مقاصد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry