پاکستان بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم، ملائکہ رضا کا بیان
پاک فوج کے جوانوں نے اپنی بہادری اور جرات مندی سے دنیا کو ثابت کر دیا کہ پاکستان کی فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس سیل کی جنرل سیکرٹری ملائکہ رضا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام خطے میں امن اور استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
ملائکہ رضا نے کہا کہ “چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤثر دفاع کیا اور اپنے بیانیے کے ذریعے دنیا کو بھارت اور مودی کا اصل چہرہ دکھایا ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی بہادری اور جرات مندی سے دنیا کو ثابت کر دیا کہ پاکستان کی فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس سیل نے پاکستانی قوم کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا: “میں پوری قوم کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے مشکل حالات میں اپنے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہ کر اپنی یکجہتی کا ثبوت دیا۔”
ملائکہ رضا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ امن، ترقی اور قومی دفاع کی علمبردار رہی ہے اور رہے گی۔
ان کی سربراہی میں پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس سیل بین الاقوامی فورمز پر بھی پاکستان کی مثبت تصویر کشی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے متحرک مصروف عمل ہے۔ ملائکہ رضا کا کہنا تھا کہ “ہم عالمی برادری کو آئندہ بھی امن کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھنے کی دعوت دیں گے۔”
No comments yet.