جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ندیم افضل چن

بھارتی جنگی جنون خطے کے امن کے لیے خطرہ، پاکستان قومی سلامتی پر کوئی رعایت نہیں برتے گا

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
 
 
 
 لاھور+اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیکرقوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔سینٹرل سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،افواجِ پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ندیم افضل چن نے مذید کہا کہ بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے،"پاکستان پُرامن اور ذمہ دار ملک ہےمگر قومی سلامتی پر ہم کوئی رعایت نہیں برتیں گے-سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص قوم کے اتحاد اور افواجِ پاکستان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔قوم کو اپنی فوج پر فخر ہے، اور دشمن کو جواب دینا وقت کی ضرورت تھی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی جارحیت اور خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیں۔
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry